vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ انتظامیہ کی بگ بینڈ سرحدی دیوارکی تعمیردوبارہ شروع کرنے کے لیےسپریم کورٹ سےاپیل

0

میکسیکو (نیوزڈیسک) امریکا میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیکساس کے بگ بینڈ علاقے میں تعمیر روکنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ٹیکساس کے بگ بینڈ علاقے میں سرحدی دیوار کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حکومت نے ہنگامی اپیل دائر کرتے ہوئے نچلی عدالت کا تعمیر روکنے کا حکم ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔دو اکتوبر کو جج کیتھلین کارڈون نے تقریباً 500 میل کے منصوبے کے علاقے میں تعمیر روکنے کا حکم دیا تھا۔

 عدالت کے مطابق اس منصوبے کے لیے ماحولیاتی اور دیگر قوانین سے استثنیٰ دینے کے حکومتی اختیارات کو قانونی چیلنج کا سامنا ہے۔منصوبے کی مخالفت کرنے والے زمینداروں، مقامی رہائشیوں، کاروباری افراد اور ماحولیاتی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں غیر قانونی سرحدی آمدورفت تاریخی طور پر کم رہی ہے، جبکہ تعمیر سے قدرتی مناظر کو نقصان پہنچنے اور سرکاری رقم ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ بگ بینڈ غیر قانونی داخلے کا اہم راستہ ہے اور سرحدی رکاوٹیں تعمیر کرنے کے لیے وفاقی قانون ہوم لینڈ سکیورٹی حکام کو ضروری اختیارات دیتا ہے۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ اختیارات صرف ان علاقوں میں استعمال کیے جاسکتے ہیں جہاں غیر قانونی آمدورفت زیادہ ہو۔کانگریس نے گزشتہ سال سرحدی دیوار کا منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کو 46 بلین ڈالر مختص کیے تھے۔ منصوبے میں فولادی دیواروں کے علاوہ گاڑیوں کو روکنے والی رکاوٹیں اور نگرانی کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.