نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کی رہائشی عمارتوں میں مرمتی کام کیلئے اوسط انتظار بڑھ کر 470 دن تک پہنچ گیا، جو 2024 میں 370 دن تھا۔
نیشا کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ڈین گرین کے مطابق تاخیر کی بڑی وجہ رنگ روغن کے ورک آرڈرز ہیں، جو ہڈ کے ساتھ معاہدے کے تحت بننا ضروری ہیں مگر اکثر فنڈنگ ناکافی ہوتی ہے۔ ڈپٹی میئر لیلیٰ بوزورگ کے مطابق نیشا حرارت، لفٹس، کچرے اور کیڑوں کے مسائل میں بہتری لارہا ہے، تاہم چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میئر ممدانی کی انتظامیہ نے آئندہ دو سال میں نیشا گھروں میں پھپھوندی اور رساؤ کے مسائل حل کرنے کیلئے 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے 2023 میں نیشا کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا، جب پانی سے خراب چھت کا ایک حصہ ان کے سر پر گرا تھا، جو تاحال زیر سماعت ہے۔