vosa.tv
Voice of South Asia!

فرانس میں شمونڈا وائرس سےموت کا پہلاکیس

0

فرانس کے محکمہ صحت نے شمونڈا وائرس سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے معلوم کیس کی تصدیق کی ہے۔ یہ وائرس مچھروں سے مشابہ چھوٹے کیڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے اور رواں موسمِ گرما سے فرانس سمیت یورپ کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق یہ وائرس مویشیوں میں پایا جاتا ہے اور کئی دہائیوں قبل نائجیریا میں پہلی بار سامنے آیا تھا تاہم رواں سال یہ یورپ میں بھی پھیل چکا ہے۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص اسپتال میں سنگین بیماری کا علاج کروا رہا تھا اور اس کا مدافعتی نظام شدید کمزور تھا، حکام کو شبہ ہے کہ وہ مشرقی فرانس میں ایک چھوٹے کاٹنے والے کیڑے کے ذریعے وائرس کا شکار ہوا جہاں رواں سال مویشیوں میں اس وائرس کی موجودگی سامنے آئی تھی۔حکام کے مطابق مریض کے دماغ میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا تعلق غالباً شمونڈا وائرس سے تھا تاہم موت اور انفیکشن کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.