نیویارک میں سستےگھروں کی شاندارسکیم
نیویارک(نیوزڈیسک) سٹی ہاؤسنگ کنیکٹ نے رواں سال کی سب سے زیادہ متوقع اور مقبول ترین ہاؤسنگ لاٹری کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔یہ سستے اور معیاری اپارٹمنٹس لوئر مینہیٹن کے خوبصورت واٹر فرنٹ پر واقع گورنر لین 1کی رہائشی عمارت میں دستیاب ہیں۔
نیویارک میں ایک جدید رہائشی عمارت میں مختلف اقسام کے اپارٹمنٹس کرائے پر دستیاب ہیں، جہاں اہل رہائشی اپنی آمدنی اور خاندانی ضروریات کے مطابق رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ عمارت میں جدید طرزِ زندگی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں اپارٹمنٹس کے اندر واشنگ مشین اور ڈرائر، ڈش واشر، جمنازیم، اسپا، خوبصورت چھت کا ٹیرس اور یوگا و ڈانس اسٹوڈیو شامل ہیں۔
رہائشیوں کے لیے ایک اہم سہولت یہ ہے کہ ماہانہ کرائے میں پانی، گیس اور ہیٹنگ کے اخراجات شامل ہیں، جبکہ بجلی کا بل کرایہ داروں کو الگ سے ادا کرنا ہوگا۔ایک بیڈ روم والے اپارٹمنٹس کے مجموعی طور پر 59 یونٹس دستیاب ہیں، جنہیں تین مختلف کرایوں اور آمدنی کی شرائط کے تحت تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں سے 33 اپارٹمنٹس کا ماہانہ کرایہ 1056 ڈالر ہے۔ ان کے لیے درخواست دینے والے افراد کی سالانہ آمدنی 40,526 سے 61,080 ڈالر کے درمیان ہونی چاہیے۔ ہر اپارٹمنٹ میں زیادہ سے زیادہ تین افراد رہ سکتے ہیں۔مزید 20 اپارٹمنٹس کا ماہانہ کرایہ 2234 ڈالر مقرر کیا گیا ہے، جن کے لیے سالانہ آمدنی کی حد 80,915 سے 122,160 ڈالر ہے۔
ان اپارٹمنٹس میں بھی زیادہ سے زیادہ تین افراد رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، چھ اپارٹمنٹس ماہانہ 2823 ڈالر کرائے پر دستیاب ہیں۔ ان کے لیے درخواست دہندگان کی سالانہ آمدنی 101,109 سے 118,800 ڈالر کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ زیادہ سے زیادہ تین افراد رہ سکتے ہیں۔نیویارک کے اہل رہائشی ان اپارٹمنٹس کے لیے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواست دینے اور اہلیت سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے این وائے سی ہاؤسنگ کنیکٹ کے سرکاری پورٹل وزٹ کیجئیے۔