vosa.tv
Voice of South Asia!

برطا نیہ: رات 2 بجےگھڑیاں پیچھے کردی جائیں گی

0

برطانیہ میں آج گھڑیوں کا وقت تبدیل کیا جائے گااوررات 2 بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔

برطانیہ میں دن کی روشنی سے بہتر استفادے کیلئے گھڑیوں کا وقت تبدیل کیا جاتا ہے،اس اقدام کامقصد  دن کی روشنی کو روزمرہ معمولات سے بہتر طور پر ہم آہنگ کرنا ہے۔گھڑیوں کا وقت تبدیل ہونے سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 1 گھنٹہ بڑھ جائے گااوربرطانیہ پاکستان سے 5 گھنٹے پیچھے ہوگا۔موبائل اور انٹرنیٹ سے منسلک بیشتر ڈیجیٹل گھڑیاں خودکار طور پر وقت تبدیل کر لیں گی،تاہم دستی گھڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کو وقت خود تبدیل کرنا ہوگا۔برطانیہ میں موسمِ سرما کے وقت کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگااوررات 2 بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرکے 1 بجے کر دی جائیں گی، گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہونے سے شہریوں کو اضافی ایک گھنٹہ ملے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں اگلے سال مارچ میں گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.