vosa.tv
Voice of South Asia!

الینوائے: لیبارٹری مالک پر 66 ملین ڈالر کے جعلی کووڈ ٹیسٹنگ فراڈ کا الزام

0

 امریکی ریاست الینوائے کی وفاقی جیوری نے لیبارٹری مالک راجیش پٹیل کے خلاف لاکھوں جعلی کووڈ-19 ٹیسٹ کے بل بھیجنے پر 66.2 ملین ڈالر کے فراڈ کی فرد جرم عائد کردی۔

 استغاثہ کے مطابق پٹیل الینوائے کی ایک لیبارٹری کے شریک مالک اور چیف آپریٹنگ آفیسر تھے، جو کووڈ کے دوران پی سی آر ٹیسٹ کرتی تھی۔ حکام کے مطابق لیبارٹری نے میریڈین میڈیکل اسٹافنگ کمپنی کو ٹیسٹ کے نمونے جمع کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر ادا کیے، تاہم بیشتر مریض حقیقت میں موجود ہی نہیں تھے یا انہوں نے کوئی نمونہ فراہم نہیں کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق پٹیل نے مئی 2021 سے اپریل 2022 کے دوران کم از کم 3 لاکھ 80 ہزار جعلی "منفی” ٹیسٹ نتائج تیار کیے، جبکہ یہ ٹیسٹ کبھی کیے ہی نہیں گئے۔ حکام کے مطابق یہ جعلی نتائج اس لیے بنائے گئے تاکہ لیبارٹری وفاقی ادارے ایچ آر ایس اے کے غیربیمہ شدہ افراد کیلئے مخصوص پروگرام سے بل وصول کرسکے۔ لیبارٹری نے 66.2 ملین ڈالر کے جعلی دعوے جمع کرائے، جن میں سے 44.1 ملین ڈالر کی ادائیگی ہوچکی ہے، جس میں سے پٹیل نے ذاتی طور پر تقریباً 28 ملین ڈالر حاصل کیے۔ ملزم پر وائر فراڈ کے 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں سے ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.