vosa.tv
Voice of South Asia!

میری لینڈ:راؤ، رانا، راجپوت یوایس اے فیملیزکا پرورقار اجتماع

0

میری لینڈ میں راؤ رانا راجپوت یو ایس اے  فیملیزکے زیر اہتمام ایک بہت بڑا اور پُروقار اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع کی میزبانی وائس چیرمین احمد رانا اور جنرل سیکرٹری شہزاد منظور نے کی۔اجتماع  میں  تقریباً 700 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچے، سبھی اس یادگار موقع کا حصہ بنے۔

تقریب میں مختلف مقررین نے خطاب کیا اور برادری کے اتحاد، ثقافتی ورثے کی حفاظت اور نئی نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑے رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر میری لینڈ کے سینیٹر ڈاکٹر کلیرنس کے لیم اور سینیٹر بنجمن بروکس نے خصوصی خطاب کیا اور امریکی معاشرے میں راجپوت برادری کے مثبت کردار اور خدمات کو سراہا۔

میری لینڈ گورنر آفس کے نمائندہ، سیکرٹری چوہدری عاطف (ڈیپارٹمنٹ آف جنرل سروسز) اورپاکستان سے آئےہوئے سینیٹر رانا محمود الحسن نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ تقریب میں راؤ عمر، راؤ حمزہ اور راؤ اسماعیل کی طرف سے سو انعامات کوپن کے ذریعے قرعہ اندازی سے تقسیم کیے گئے۔ انعامات میں آئی فون، سیمسنگ فون، ٹیبلٹ، آئی ٹیبلٹ وغیرہ شامل تھے۔

 سینیٹر رانا محمود الحسن نے تنظیم کے تمام عہدیداران کو راجپوتوں کی روایتی پگڑی پہنائی، جبکہ خواتین کو اجرک کی چادر اور ٹوپیاں پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس اجتماع کو برادری کے اتحاد کی ایک روشن مثال قرار دیا اور منتظمین کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.