vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیلس:حسن سلیمان میموریل اسپتال کیلئےفنڈریزنگ

0

ڈیلس( نمائندہ ووسا ٹی وی )امریکا میں مقیم  پاکستانی نژاد ڈاکٹر جاوید سلیما ن کے مرحو م بیٹے کےنام پر کراچی  میں زیر تعمیر حسن سلیمان میموریل اسپتال کے لیےڈیلس میں فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا گیا۔فنڈ ریزنگ میں چار لاکھ ڈالر کے عطیات جمع کرلیے گئے،اسپتال کی تکمیل اورافتتاح رواں سال کے اختتام تک متوقع ہے۔

اپنوں کے بچھڑ جانے کا غم بہت المناک ہوتا ہے اور جب بات جوان اولاد کے حادثاتی موت کی اآجائے توانسانی ذہن تقریبا ہر قسم کی جذبات سےعاری ہو کے معوف ہو جاتا ہےمگر دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے جو اپنی جوان اولاد نرینہ کی حادثاتی موت کو سینے دبا کر اس کو ناسور نہیں بننے دیا اور ایسے ہی عظیم لوگوں میں پاکستانی نزاد امریکی ڈاکٹر جاوید سلیمان ہیں جنھوں  نے اپنے جوان صاحبزادے حسن سلیمان کو دو سال قبل ٹریفک کے المناک حادثے میں کھو دیا۔اس عظیم غم کو سینے میں چھپاتے ہوئے ڈاکٹر جاوید سلیمان نے انسانیت کے لئے وہ قدم اٹھایا جس سے بے شمار انسانی زندگیاں بچا لی جائیں گی۔ڈاکٹر جاوید سلیمان نے اپنے مرحوم بیٹے کے نام پر کراچی  کے علاقےملیرمیں ایک شاندار کثیرا لمنزلا  فری  ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا جو اب تکمیل  کے آخری مراحل میں ہے۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اس شاندار پروجیکٹ کی آخری مراحل کی تکمیل کے لیے فنڈ ریزنگ کی تقریب منعقد کی گئی اورانتہائی کم وقت میں تقریبا 4 لاکھ امریکی ڈالرکی خطیر رقم جمع کر لی گئی۔ فنڈ ریزنگ کی تقریب کے منتظمین ڈاکٹر بابر زبیری،ڈاکٹر امجد میر٫ ڈاکٹر صبا شبنم اور ڈاکٹر فریحہ اعجاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس ہسپتال کے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔منتظمین کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے اس پروجیکٹ پے دن رات کام ہو رہا ہے ۔ہسپتال کی 9منزلہ بلڈنگ میں ہر قسم کی جدید علاج و معالج  کی سہولیات مفت  میسر کی جائیں گی اور اس سال دسمبر کے مہینے میں کراچی کے میں انشاءاللہ اس حسن سلیمان میمو ریل ہسپتال کا افتتاح ہو جائے گا۔

منتظمین نے بتایا کہ یہ اس سلسلے کا تیسرا پروگرام تھا جو کہ انتہائی کامیاب رہااور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈیلس چیپٹر کی طرف سے مستقبل میں بھی ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔پروگرام کے اخر میں  ڈیلس کے اپنے گلوکار پرویز مہدی نے اپنی بہترین گلو کاری سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.