vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں سید مسرت خلیل اور جہانگیر خان کی سالگرہ کی مشترکہ تقریب

0

جدہ (رپورٹ): پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام جدہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرستِ اعلیٰ سید مسرت خلیل اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے چیئرمین جہانگیر خان کی سالگرہ مشترکہ طور پر منائی گئی۔

تقریب میں مکہ مکرمہ کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی عثمان، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین چوہدری ریاض گھمن، صدر شعیب الطاف اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید مسرت خلیل اور جہانگیر خان نے بیرونِ ملک پاکستانی برادری کی آواز متعلقہ حلقوں تک پہنچانے اور مثبت صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دونوں فورمز کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی باہمی اتحاد کے ساتھ سماجی اور صحافتی شعبوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے دونوں شخصیات کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیابیوں کے لیے دعا کی۔سید مسرت خلیل اور جہانگیر خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور دونوں فورمز کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.