vosa.tv
Voice of South Asia!

اوکلاہوما: کائروپریکٹر کو میڈیکیئر سے 30 ملین ڈالر کے فراڈ پر سزا

0

 امریکی ریاست اوکلاہوما کے کائروپریکٹر مارک لافٹس کو میڈیکیئر، ٹرائی کیئر اور وٹرنز ہیلتھ پروگرام سے 30 ملین ڈالر سے زائد کے جعلی طبی آلات کے دعووں پر 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

 امریکی محکمہ انصاف کے مطابق لافٹس اور ان کے ساتھیوں نے میڈیکیئر سے اپنی کمپنی ای زی میڈیکل سپلائی کی اصل ملکیت چھپائی، اور غیررجسٹرڈ اداروں کو اس کے ذریعے دعوے بھیجنے دیے۔ استغاثہ کے مطابق لافٹس نے مارکیٹرز، نام نہاد ٹیلی میڈیسن کمپنیوں اور کال سینٹر کو 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی غیرقانونی رشوت دی، تاکہ بزرگ اور معذور شہریوں کو ذاتی معلومات دینے اور غیرضروری طبی آلات حاصل کرنے پر آمادہ کیا جاسکے۔ حکام کے مطابق لافٹس نے ایسے جعلی ڈاکٹری نسخے بھی خریدے جو ایسے ٹیلی میڈیسن ڈاکٹروں نے جاری کیے جنہوں نے کبھی مریضوں کا معائنہ نہیں کیا۔ استغاثہ کے مطابق لافٹس اور ساتھیوں نے 30 ملین ڈالر سے زائد کے جعلی دعوے جمع کرائے اور 8 ملین ڈالر سے زائد کی ادائیگی وصول کی، بعض اوقات ایک ہی مریض کے نام پر 8 بریسز تک کا بل بھی بھیجا گیا۔ بارہ روزہ جیوری ٹرائل کے بعد جولائی 2026 میں لافٹس کو صحت کے فراڈ کی سازش میں مجرم قرار دیا گیا تھا، اور اب انہیں 14 سال قید کے علاوہ 8 ملین ڈالر سے زائد ہرجانہ ادا کرنے  کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.