vosa.tv
Voice of South Asia!

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں65بلین ڈالرکااضافہ

0

نیویارک (نیوزڈیسک)بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی دولت میں صرف ایک دن میں 65  بلین  ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 1.04 ٹریلین  ڈالر تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مسک کی دولت میں اس غیر معمولی اضافے کی بڑی وجہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے اسپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 13 فیصد جبکہ ٹیسلا کے شیئرز میں 6.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک رواں سال جون میں پہلی مرتبہ ٹریلین ائیر بنے تھے، تاہم بعد میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے باعث وہ یہ حیثیت برقرار نہیں رکھ سکے۔اب تقریباً تین ماہ بعد مسک نے ایک مرتبہ پھر ایک ٹریلین ڈالر سے زائد دولت کے ساتھ دنیا کے ٹریلیئن ائیر  افراد کی فہرست میں یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت کا 98 فیصد سے زائد حصہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا میں ان کے شیئرز پر مشتمل ہے۔شیئرز کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی ایلون مسک کی مجموعی دولت پر بلینز آف  ڈالر کا اثر ڈال سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.