vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس میں آئی سی ای اہلکار کی فائرنگ، شخص زخمی

0

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکار نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جس کے بعد جائے وقوع پر احتجاج شروع ہوگیا۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ حکام نے ابتدائی طور پر زخمی شخص کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم اس کے وکیل اور رشتہ داروں نے شناخت ولبیر رافائل گارسیس پیریز کے نام سے کی ہے۔وکیل کے مطابق ولبیر دو سال قبل وینزویلا سے امریکا آیا تھا اور واقعے کے وقت ڈور ڈیش کیلئے ڈیلیوری کررہا تھا۔ فائرنگ کے بعد آسٹن پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واقعے کی مکمل تحقیقات اور شفافیت کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ آسٹن کے میئر کرک واٹسن نے کہا کہ شہر کی پولیس کو تحقیقات میں شامل ہونا چاہیے تاکہ معاملے کی غیر جانب دارانہ جانچ ہوسکے۔واقعے کے بعد تقریباً سو مظاہرین جائے وقوع پر جمع ہوگئے، جہاں امیگریشن پالیسی اور آئی سی ای کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مظاہرے کے دوران تشدد یا املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.