vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں اسکولوں کے باہر رفتار کی حد 15 میل فی گھنٹہ، 800 سلو زونز بنانے کا منصوبہ

0

نیویارک (نیوزڈیسک)شہر میں اسکول جانے والے بچوں کی حفاظت کے لیے نیویارک سٹی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پانچوں بورو میں اسکولوں کے قریب 15 میل فی گھنٹہ رفتار والے سیکڑوں نئے سلو زونزقائم کر دیے ہیں۔

 سی بی ایس نیوز پر جاری نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے مطابق اب تک200 سے زائد مقامات پر یہ سلو زونز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ سال کے اختتام تک ان کی تعداد 800 تک پہنچنے کی توقع ہے۔میئر زوہران ممدانی کا کہنا ہے کہ ہر طالب علم کا حق ہے کہ وہ اسکول جاتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرے اور ہر والدین کو بھی اپنے بچوں کے حوالے سے اطمینان ہونا چاہیے۔

شہر کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے کمشنر مائیک فلِن کے مطابق بچوں کی حفاظت کے لیے سڑکوں کے ڈیزائن میں تبدیلی، رفتار کم کرنے کے اقدامات اور” سیمیز لاء”کے تحت اسکول سلو زونز میں توسیع جیسے جدید طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں۔نیویارک سٹی ایک اور اہم قدم کے طور پرٹریبیکا کی کلارک سن اسٹریٹ پر ایک اسکول کے باہر اپنا پہلا اوپن اسٹریٹ گیٹ بھی نصب کرے گا۔

اس گیٹ کے ذریعے اسکول کے باہر کی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کیا جا سکے گا، جس کے بعد یہ جگہ بچوں کے کھیل، تعلیمی سرگرمیوں اور کمیونٹی استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔اس منصوبے میں اضافی عوامی نشستیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے زیادہ جگہ بھی شامل کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.