vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کی شہری حکومت کا ” ایکسپینس بجٹ” کہاں خرچ ہوتا ہے؟

0

نیویارک (نیوزڈیسک) کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن اور امریکن کونسل آف منارٹی وومن کے زیر اہتمام آئیڈیا جنریشن کے عنوان سے آگہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا سے تجاویز لی گئیں کہ کمیونٹی کی مزید  بہتری اور ترقی کے لیےشہری حکومت کے فنڈز کو کن منصوبوں پر خرچ کیا جائے؟

نیویارک کی شہری حکومت کے محکمے سوک اینگجمنٹ کمیشن کے پروگرام دی پیپلز منی  کے لیے آئیڈیا جنریشن کے موضوع پرکونسل آف پیپلز آرگنائزیشن اور امریکن کونسل آف منارٹی وومن کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو پر آگہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی ابتداٗ تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول ِ مقبول  سے کی گئی ۔

سیمینار میں نوجوان، مرد و خواتین اور بزرگ افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔کوپو کی ٹیم ممبران عبدل اور فیضان نے شہر ی حکومت کے طے شدہ  ترقیاتی منصوبوں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل یا مطلوبہ سہولتوں کے مختص فنڈ سے متعلق  بریفنگ دی۔ شرکا کو  بتایا گیا کہ شہری حکومت کے 127 ارب ڈالر کے  بجٹ میں سے 81.4 ارب ڈالر کی رقم جو کہ 64.1 فیصد بنتی ہے وہ کن کن محکموں کے ذریعے خرچ ہوتی ہے۔

اس موقع پر اے سی ایم ڈبلیو کے جنرل سیکریٹری احمد لطیف نے شرکا کوشہری حکومت کے کیپٹل بجٹ اور ایکس پینس بجٹ کا بنیاد  ی فرق سمجھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے حکومت شہریوں سے یہ جاننا چاہتی ہے کہ کمیونٹیز کو اپنی بہتری اور ترقی کے لیے کن کن سہولتوں کی ضرورت ہے۔

امریکن کونسل آف منارٹی وومن کی چیئرپرسن بازہ روحی کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کے لیے اپنے طے شدہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ  یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے کہ کمیونٹی کی علاقائی سطح پر کیا ضروریات ہیں اور اس کا طریقہ کاربھی  وضع کردہ ہے، اب یہ ہماری شہری زمہ داری ہے کہ ہم اپنی  ضروریات اور ترجیحات سے متعلق حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کریں ۔سیمینار میں  ہیلتھ فرسٹ کی نمائندہ مہوش فاطمہ نے شرکا کو ریاستی ہیلتھ پروگرام میں انرولمنٹ پر پریزنٹیشن دی اور مختلف سوالوں کے جواب بھی دیے۔

سیشن کے دوران حاضرین کو ڈاکیو منٹری بھی دکھائی گئی۔شرکا نے فراہم کیے گئے فارم  میں اپنی  تجاویز اور آرا درج کیں جبکہ بجٹ کے استعمال کے لیے  مقررہ شعبوں کی کی نشاندہی کے لیے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا۔کوپواور اے سی ایم ڈبلیو نے رواں سال کے بجٹ  کے لیے کمیونٹی کی تجاویز اکھٹی کرلی ہیں جوشہری حکومت کو جمع کرائی جائیں گی۔آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات  بھی دیے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.