vosa.tv
Voice of South Asia!

ممدانی کا نائن الیون کے ہیروز کو خراجِ تحسین، نیویارک میں ڈیجیٹل منصوبہ شروع

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے نائن الیون حملوں کے 25 سال مکمل ہونے پر شہر بھر میں ’’میموری مارکرز‘‘ کے نام سے ڈیجیٹل خراجِ تحسین کا منصوبہ شروع کردیا۔

نیویارک سٹی انتظامیہ کے مطابق لنک این وائی سی کیوسکس پر ایسے درجنوں واقعات اور شہریوں کی کہانیاں دکھائی جائیں گی جنہوں نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امدادی اور بحالی کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ڈیجیٹل منصوبے میں مڈ ٹاؤن کے ایک گودام کا واقعہ بھی شامل ہے جہاں ہنگامی آپریشنز مرکز قائم کیا گیا تھا، جبکہ اسٹیٹن آئی لینڈ کے فریش کلز میں نائن الیون کے بعد تقریباً 15 لاکھ ٹن ملبہ ہاتھ سے پراسیس کیا گیا۔میئر ممدانی کے مطابق نائن الیون کے بعد نیویارک کے عام شہریوں، صفائی کے کارکنوں، ٹیکسی ڈرائیوروں، امدادی اہلکاروں اور دیگر ملازمین نے شہر کی بحالی کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ ایک ہزار سے زائد ٹیکسی ڈرائیوروں نے امدادی کارکنوں کو مفت گھر پہنچایا جبکہ ہزاروں صفائی کارکن کئی ماہ تک ملبہ ہٹانے میں مصروف رہے۔انتظامیہ کے مطابق یہ ڈیجیٹل یادگار شہر کے مختلف مقامات پر ان لوگوں کی قربانی، بہادری اور خدمت کی کہانیاں سامنے لائے گی، تاکہ نائن الیون کے بعد نیویارک کی مدد کرنے والے ہیروز کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.