vosa.tv
Voice of South Asia!

نائن الیون کے 25 سال مکمل 

0

امریکی شہر نیویارک میں نائن الیون دہشت گرد حملوں کو 25 سال مکمل ہوگئے، تاہم اس سانحے کے اثرات آج بھی شہر اور اس کے شہریوں پر نمایاں ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں 90 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار 977 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ہزاروں امدادی کارکن کئی ماہ تک گراؤنڈ زیرو پر ریسکیو اور ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف رہے۔حملوں کے بعد زہریلے دھوئیں اور مضر ذرات کے باعث ہزاروں امدادی کارکن اور متاثرین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔ اندازاً 49 ہزار امدادی کارکنوں اور متاثرین میں ایسے کینسر کی تشخیص ہوئی جو نائن الیون کے دوران زہریلے مواد سے متاثر ہونے سے منسلک ہوسکتا ہے۔دوسری جانب لوئر مین ہٹن کی تعمیر نو نے نیویارک کی مزاحمت اور عزم کی نئی علامت قائم کی۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ اب نائن الیون میموریل، ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر عمارتیں موجود ہیں، جبکہ علاقے میں آخری عمارت کی تعمیر بھی جاری ہے۔ماہرین کے مطابق نائن الیون کے اثرات صرف جسمانی بیماریوں تک محدود نہیں بلکہ ذہنی صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صدمے کے بعد ذہنی دباؤ کی علامات کئی برس یا دہائیوں بعد بھی سامنے آسکتی ہیں۔نائن الیون میں والدین سے محروم ہونے والے تقریباً 3 ہزار بچے بھی اب بالغ ہوچکے ہیں، تاہم اس سانحے کا دکھ اور اس کے اثرات ان کی زندگیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.