نیویارک: کوئنز میں معروف برانڈ ‘فلی کیفے’ کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح
امریکی ریاست نیویارک کے علاقے ہل سائیڈ، کوئنز میں متحدہ عرب امارات کے مقبول ترین اور دنیا کے 8 ممالک میں پھیلے معروف کیفے برانڈ ‘فلی’ کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی کمیونٹی اور چائے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے کیفے میں زبردست رش دیکھنے میں آیا۔
بسم اللہ کے ساتھ شروع ہونے والی اس افتتاحی تقریب کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ نئی برانچ کا فیتہ کسی روایتی مہمان کے بجائے اگلی نسل کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ننھے بچے نے کاٹا۔ فیتہ کشائی کے بعد تمام مہمانوں اور گاہکوں کی تواضع لذیذ کھانوں، مختلف اقسام کے فاسٹ فوڈ اور برانڈ کی اصل پہچان ‘فلی زعفران چائے’ سے کی گئی، جو تقریب میں شریک ہر فرد کو پیش کی گئی۔تقریب میں فلی برانڈ کے اونر رفیع فلی نے خصوصی شرکت کی اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس نئی برانچ کو امریکہ بھر کی کمیونٹیز تک ‘فلی’ کا تجربہ اور ذائقہ پہنچانے کے سفر کا ایک اور شاندار سنگِ میل قرار دیا۔ اس موقع پر فلی کے مارکیٹنگ ہیڈ حمود اور عہدیدار ریحان نے بھی سے گفتگو کی اور نئی لوکیشن پر عوام کو خوش آمدید کہتے ہوئے نیویارک میں برانڈ کی کامیابی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نئی برانچ کے فرنچائز اونر ساگر اور ان کی اہلیہ نے بھی افتتاحی تقریب میں آنے والے تمام شرکا کا استقبال کیا۔ ساگر نے سے گفتگو کرتے ہوئے کیفے کی بہترین ڈشز پر روشنی ڈالی اور نیویارک کے شہریوں کو فلی کی مشہورِ چائے اور کھانوں کا منفرد ذائقہ آزمانے کی دعوت دی۔