vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی عدالت نے پینٹاگون کو اسٹارز اینڈ اسٹرائپس صحافیوں کی برطرفی سے نہ روکا

0

امریکی وفاقی عدالت نے پینٹاگون کو خبر رساں ادارے ’’اسٹارز اینڈ اسٹرائپس‘‘ کے صحافیوں کو برطرف کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی، جس کے بعد محکمہ دفاع فی الحال ادارے پر زیادہ انتظامی اور ادارتی کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھ سکتا ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹریور میک فیڈن نے قرار دیا کہ صحافیوں کے لیے یہ ثابت کرنا مشکل ہے کہ ان کی برطرفی امریکی آئین کی پہلی ترمیم میں دی گئی آزادیِ اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔اسٹارز اینڈ اسٹرائپس کے پبلشر میکس لیڈرر، ایڈیٹر ان چیف ایرک سلاوِن اور مشرقِ وسطیٰ کی رپورٹر لارا کورٹے نے پینٹاگون کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ محکمہ دفاع نے ادارے کی ادارتی آزادی برقرار رکھنے پر آواز اٹھانے کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔مقدمے کے مطابق پینٹاگون کے حکام نے ایک رپورٹ کی اشاعت کے بعد صحافیوں کو برطرف کرنے کی ہدایت دی تھی جس میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات اور ذہنی صحت کے بحران کی نشاندہی کی گئی تھی۔جج کے فیصلے سے صحافیوں کو فوری طور پر ملازمتوں پر بحال کرنے کی درخواست کو دھچکا لگا ہے، تاہم پینٹاگون کی جانب سے ’’اسٹارز اینڈ اسٹرائپس‘‘ کی ادارتی آزادی میں مبینہ مداخلت کے خلاف دیگر مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.