vosa.tv
Voice of South Asia!

نائن الیون ریسکیو اہلکاروں پر بیماریوں کے دیرپا اثرات رپورٹ جاری

0

نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ نے نائن الیون حملوں کے تقریباً 25 سال بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی صحت پر پڑنے والے طویل مدتی اثرات سے متعلق اہم رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے متعلق بیماریوں کے باعث 9 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں تقریباً 600 فائر فائٹرز شامل ہیں۔حکام کے مطابق 12 ہزار سے زائد ایف ڈی این وائی اہلکاروں میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے متعلق کم از کم ایک بیماری کی تصدیق ہوئی، جبکہ ان میں سے تقریباً ایک چوتھائی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ زہریلے مواد کے مسلسل اخراج سے متاثر ہونے والے اہلکاروں میں مختلف اقسام کے کینسر سمیت دیگر سنگین بیماریاں سامنے آئیں، تاہم بروقت طبی نگرانی اور علاج سے کئی جانیں بچانے میں مدد ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.