نیویارک: ایک ہزار سے زائد طلبہ میں اسکول بیگ اور سپلائز تقسیم
نیویارک میں ناساو کاونٹی ایگزیکٹیو برو س بلیک مین کے آفس آف ایشئن امریکن افیئرز ، آفس آف ہسپانِک افیئرز اور سماجی تنظیم پاوور کے اشتراک سے ایک ہزار سے زائد طلبہ میں اسکول بیگ اور سپلائز تقسیم کردی گئیں ۔
ناساو کاونٹی میں سالانہ تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کے آغاز سے قبل کاونٹی ایگزیکٹیو برو س بلیک مین کے زیر اہتمام طلبہ میں بیگ پیکز اور اسکول سپلائز کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں مختلف کمیونٹی کے اسکول طلبہ نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور مختلف رنگوں میں دستیاب بیگز اور اسکو ل سپلائز حاصل کیں ۔شرکا سے خطاب میں ناساو کاونٹی آفس آف ایشئن امریکن افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی کا کہنا تھا کہ مل کر نے سے ہمیشہ مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔اسکول بیگز اور سپلائز حاصل کرنے کے لیے دفتر کے باہر طلبہ اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بیگ تقسیم میں کاونٹی سے ڈپٹی ڈائریکٹر ،پروگرام کوآرڈینیٹر ، والنٹیئرز جبکہ پاور کی بانی و چیئر پرسن طاہرہ دین، نواب دین اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔ اسکول بیگز اور سپلائیز حاصل کرتے ہوئے بچوں کے سا تھ والدین کے چہروں پر بھی خوشی نمایاں تھی، اس موقع پر پاور کی بانی و چیئر پرسن طاہرہ دین کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی ترقی کا راستہ ہے ، اسکول کھلنے کے آغاز پر بیگ پیک کی تقسیم بچوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ بیگ کی تقسیم میں کاونٹی افسران ، ان کی ٹیم اور والنٹیئرز سب ہی نے بھرپور حصہ لیا۔ آفس آف ہسپانِک افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایمی فلوررَس کا کہنا تھا کہ طلبہ میں بیگ پیک کی تقسیم سے بہت خوشی ہوئی۔اس موقع پر پاور کی بانی و چیئر پرسن طاہرہ دین کو کمیونٹی سروسز پر کاونٹی ایگزیکٹیو کی طرف سے سائٹیشن پیش کی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاوور نے بیگ ٹو اسکول پروگرام میں بچوں میں فر ی آئس کریم تقسیم کی تھیں اورکاونٹی ایگزیکٹیو بروس بلیک نے پاور کی خدمات کے اعتراف پر سائٹیشن پیش کی تھیں۔