vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ظفر اقبال کے  بڑے صاحبزادے  نے ڈاکٹر آف  فزیکل  تھراپی  کی ڈگری  مکمل کرلی 

0

نیویارک میں مکی  مسجد کے صدر ظفر اقبال کے  بڑے صاحبزادے  قاسم اقبال نے ڈاکٹر آف  فزیکل  تھراپی  کی ڈگری  مکمل کرلی ہے اور  پریکٹس کے لیے  لائسنس  بھی حاصل  کرلیا ہے۔ ظفر اقبال نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر تقریب سجائی جس میں کیک بھی  کاٹا گیا۔

جوان  بیٹا باپ کے شانہ بشانہ    آنے  لگے اور  اپنی پسند کی  تعلیم   مکمل کرکے  کسی قابل ہوجائے  تو والد کا سر فخر سے  بلند ہوجاتا ہے۔۔ ایسی ہی  غیر معمولی   خوشی  اور فخر سے سرشار مکی مسجد کے  صدر   ظفر  اقبا ل اور  ان کے اہلخانہ بھی ہیں۔ان کے  بڑے صاحبزادے  قاسم اقبال نے  ڈاکٹر  آف فیزکل  تھراپی  کی  ڈگری  کامیابی سے مکمل  کرکے  فزیو تھیراپسٹ بن  گئے ہیں اور  بطور ڈاکٹر  پریکٹس کے  لیے لائسنس بھی حاصل  کرلیا ہے۔اس   خوشی کو بھرپور  انداز میں منانے کے  لیے کونی آئی لینڈ ایونیو پر مقامی ریسٹورانٹ میں  شاندار تقریب  سجائی  جس میں ان کے  اہلخانہ،  رشتہ دار، قریبی عزیز و اقارب، دوست احباب اور کمیونٹی  کے معززین نے  کثیر  تعداد میں شرکت کی ۔ مہمانوں نے  ظفر اقبال اور ان کی  اہلیہ  زیب النسا ء   کو ان کے   چشم و  چراغ  قاسم   اقبال کے ڈاکٹر بننے پر دلی مبارکباد دی ۔والدین  کی محبت و شفت  کے  ساتھ سر  پہ بزرگوں  کا سایہ    اور ان کی دعائیں وہ  نعمت ہیں  جن کا کوئی  نعم البدل   نہیں ۔۔۔والدین، بہن  بھائی سب ہی خوشی سے نہال ہیں اور  پھولے نہیں سمارہے۔۔ لیکن  قاسم اور ان  کی دادی کی     جو جذباتی کیفیت ہے  اس کا عکس  لفظوں کے  بجائے خوشی کے آنسوں  میں  جھلک رہا ہے ۔ڈاکٹر  کا لقب اور اعزاز ملنے   کے بعد قاسم  اقبال   نے بھی  اپنا  نام  ایسے  با وقار  پروفیشنل کی فہرست میں درج  کرالیا  ہے جو  ہر  کسی کے حصے میں نہیں آتی اور  ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنا آج  بھی لاکھوں نہیں   بلکہ کروڑوں  نوجوانوں کا ایک ادھورا خواب ہے۔والدین کو  اپنے  بیٹے پر  مکمل بھروسہ اور اعتماد ہے ان کا بیٹا  اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں  بخوبی  نبھائے  گا، آخر میں  کیک بھی کاٹا گیا اور  مختلف انواع  و اقسام کے کھانوں  سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.