vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹونی بروک  میں پیری  پیری گائز کی  نئی  برانچ کا افتتاح 

0

نیویارک  میں لانگ آئی لینڈ کے  علاقے اسٹونی بروک  میں حلال   فاسٹ  فوڈ کے  معروف  برینڈ   پیری  پیری گائز کی  نئی  برانچ کا افتتاح ہوگیا ہے۔ پیری پیری گائز نے   مستند ادارے دی  حلال  گائیڈ  سے فائیو اسٹار ریٹنگ بھی حاصل  کرلی ۔

گرل چکن پر   چیز کی تہہ اور پھرمزید  ار اسپیشل  سوس   سے بنا جوسی  فلیور۔۔۔جب ایسا لذیذ برگر تیار ہو تو کس کا دل نہیں للچائے گا۔لانگ آئی   لینڈ میں اسٹونی  بروک  کے علاقے سیلڈ ن  میں  بھی اب حلال فاسٹ فوڈ کے معروف برانڈ "پیری پیری گائز کی نئی برانچ کی شاندار  گرینڈ اوپننگ کی گئی ۔۔افتتاح  کے پہلے روز ہی   فرائیڈ چکن، برگرز ،گرما گرم  فرائیز، سینڈوچز کے دیوانوں کا رش بتا رہا تھا کہ   پیری  پیری   گائز کی ہر  بائٹ لا جواب  ہوگی ۔فرنچائز کے مالکان حفیظ اور ذیشان نے ریسٹورانٹ کے مینیو میں دستیاب  ہر  پراڈکٹ کی  ریسیپی  پر خاص توجہ  دی ہے۔ریسٹورانٹ اونرز کے مطابق وہ سو فیصد ذبیحہ حلال  گوشت استعمال کرتے ہیں،’دی حلال گائیڈ’ کی  فائیو اسٹار  ریٹنگ بھی  حاصل ہے،ذائقے اور معیار پر کوئی  سمجھوتا نہیں  ہوگا۔گرینڈ اوپننگ   پر مہمانوں اور گاہکوں کو گرل کیے گئے ‘اوریجنل پیری چکن سینڈوچ’، ‘دی کنگ’ اور ‘پیری رائل’ سینڈوچز پیش کیے گئے جبکہ  مختلف فلیورز کے پیری ونگز اور کرسپی پیری فرائز نے تقریب کا مزہ دوبالا کر دیا۔ ابتدائی کسٹمرز کو پیری چکن سینڈوچ مفت  دیے گئے ،ایک ڈالر میں  پیری ونگز5 ڈالر میں بہترین برگرز اور 8 ڈالر میں کومبو ڈیلزسب کی  توجہ کا مرکز بن گئیں ۔شرکا کے لیے ایک شاندار گیوآووے  کے تحت پلینٹ فٹنس کی ایک سالہ بلیک کارڈ ممبرشپ، وائیڈ اسکرین ٹی وی، ایئرپوڈز، لیپ ٹاپ اور 50، 50 ڈالر مالیت کے گفٹ واؤچرز دیے جائیں گے۔  انعامات کے لیے گاہکوں کی انٹریز جمع کر لی گئی ہیں ، خوش نصیب  کسٹمرز کا  نام قرعہ اندازی کے ذریعے  کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.