vosa.tv
Voice of South Asia!

غیر معیاری جلد کے کینسر ٹیسٹ، کمپنی پر میڈیکیئر کو 50 لاکھ ڈالر تک ادائیگی

0

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جلد کے کینسر کی تشخیص کرنے والی کمپنی ڈرم ٹیک انک نے میڈیکیئر کو ایسے ٹیسٹوں کے جعلی دعوے جمع کرانے کے الزامات ختم کرنے کے لیے 50 لاکھ 38 ہزار 11 ڈالر کے دعویٰ پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کمپنی نے ایسے ٹیسٹوں کے لیے میڈیکیئر کو بل بھیجے جن میں معیار اور درستگی سے متعلق مسائل موجود تھے۔حکام کے مطابق بعض ٹیسٹوں میں مطلوبہ مقدار میں مریض کا آر این اے موجود نہیں تھا، جبکہ کچھ ٹیسٹ غیر تصدیق شدہ معیار کے تحت کیے گئے، اس کے باوجود کمپنی نے نتائج مریضوں کو فراہم کیے اور میڈیکیئر سے ادائیگی حاصل کی۔ڈرم ٹیک نے جون 2024 میں دیوالیہ پن کی درخواست دائر کی تھی اور اب ڈی ٹیک لیکویڈیٹنگ انک کے نام سے کام کر رہی ہے۔معاہدے میں سابق ملازم کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے دعوے بھی شامل ہیں، جس کے تحت اسےعدالت سے وصول ہونے والی رقم کا 20 فیصد ملے گا۔امریکی محکمہ انصاف نے واضح کیا ہے کہ طے پانے والے دعوے صرف الزامات ہیں اور کمپنی کی قانونی ذمہ داری ثابت نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.