نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے کار رینٹل کمپنیوں کی جانب سے خفیہ فیس اور قیمتوں کی عدم وضاحت کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔
شہر کے محکمہ تحفظ صارفین نے مئی سے جولائی کے دوران 62 کار رینٹل مراکز کا معائنہ کیا اور صارفین کے قوانین کی خلاف ورزی پر 56 سمن جاری کیے۔حکام کے مطابق زیادہ تر کمپنیوں نے کرائے کی لازمی قیمتیں نمایاں طور پر ظاہر نہیں کیں جبکہ کئی کاروباروں میں رقم واپسی کی پالیسی بھی آویزاں نہیں تھی۔نئے کریک ڈاؤن کے تحت رینٹل کمپنیوں کو کرائے، اضافی شرائط اور دیگر اخراجات صارفین کو پہلے سے واضح طور پر بتانا ہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے کاروباروں کے خلاف مزید کارروائی جاری رہے گی۔