vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں اکتوبر بھر مفت ہالووین کی تقریبات

0

 نیویارک میں اکتوبر بھر شہر کے پارکس اور تفریحی مراکز میں مفت ہالووین اور خزاں کی تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں بھوت بنگلے سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

حکام کے مطابق مین ہٹن کے جے ہڈ رائٹ ریکریشن سینٹر میں 16 اکتوبر کو فرائٹ واک جبکہ 17 اکتوبر کو فال فیسٹیول اور فرائٹ واک ہوگا، جہاں شہری بھوت بنگلے دیکھ سکیں گے۔ برونکس کے ولیمز برج اوول ریکریشن سینٹر میں 17 اکتوبر کو فال فیسٹا منعقد ہوگا۔ اسٹیٹن آئی لینڈ کے اوشن بریز ایتھلیٹک کمپلیکس میں 24 اکتوبر کو فال فیسٹیول ہوگا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کراس کنٹری مقابلہ بھی شامل ہوگا۔ بروکلین کے شرلی چشم ریکریشن سینٹر میں 30 اکتوبر کو بھوت بنگلہ اور ہالووین گالا منعقد ہوگا، جہاں کاروکے اور سائلنٹ ڈسکو کی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ کوئنز کے باؤن پارک فیلڈ ہاؤس میں بھی 30 اکتوبر کو بھوت بنگلہ اور فال فیسٹیول ہوگا۔ حکام کے مطابق ان تقریبات کے علاوہ شہر بھر میں سب سے بڑا "ٹرک آر اسٹریٹس” پروگرام بھی اکتوبر بھر جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.