vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی امیگریشن حراستی مرکز میں تیسرا زیرحراست تارک وطن بھی ہلاک

0

امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیوارک میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے حراستی مرکز ڈیلینی ہال میں زیرحراست تارک وطن کی طبی ایمرجنسی کے بعد ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے، جو اس مرکز سے منسلک تیسری موت ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے خوسے چاخون راخون کو آئی سی ای ایجنٹس نے گرفتار کرنے کے بعد 18 جولائی کو ڈیلینی ہال منتقل کیا تھا۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق حراستی مرکز میں خوسے چاخون راخون کو طبی ایمرجنسی پیش آئی۔ طبی عملے کو طلب کیا گیا اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔آئی سی ای کے مطابق چاخون راخون کو 22 جولائی کو حراست سے رہا کردیا گیا تھا، تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا، آیا وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوئے یا ان کی موت کب واقع ہوئی۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ جب کوئی شخص آئی سی ای کی حراست میں نہیں رہتا تو ایجنسی اس کی موت کی نگرانی یا تحقیقات کی ذمہ دار نہیں رہتی۔ڈیلینی ہال میں اس سے قبل بھی دو تارکین وطن کی امیگریشن حراست کے بعد موت ہوچکی ہے۔ آئی سی ای کا مؤقف ہے کہ حراستی مراکز میں موجود افراد کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.