vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے ایک لاکھ 75 ہزار ویزے منسوخ کردیئے

0

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ حکومت سنبھالنے کے بعد اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کیے جاچکے ہیں، جو سابق صدر جو بائیڈن کے آخری سال کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہیں۔

حکام کے مطابق ویزے ان غیر ملکی شہریوں کے منسوخ کیے گئے جن پر ویزا شرائط کی خلاف ورزی، جرائم، تشدد پر اکسانے، فراڈ، امیگریشن قوانین کے غلط استعمال یا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات تھے۔محکمہ خارجہ کے مطابق 2025 میں ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کیے گئے، جبکہ 2026 میں یہ رفتار مزید بڑھ کر ماہانہ 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔تاہم امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے منسوخی کی تفصیلی وجوہات واضح نہیں کیں، جس کے باعث یہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ کتنے ویزے سنگین جرائم اور کتنے معمولی خلاف ورزیوں پر منسوخ ہوئے۔محکمہ خارجہ کے مطابق تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ فعال ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کی مسلسل جانچ کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.