نیویارک سب وے پلیٹ فارم ٹھنڈے کرنے کا نیا منصوبہ
نیویارک کے میئر زوہران ممدانی، گورنر کیتھی ہوکل اور ایم ٹی اے نے سب وے پلیٹ فارمز کا درجہ حرارت کم کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔
منصوبے کے تحت لوئر مین ہٹن کے بروکلین برج سٹی ہال اور چیمبرز اسٹریٹ اسٹیشنز میں تھرمل انرجی نیٹ ورک کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔بروکلین برج سٹی ہال اسٹیشن کو نیویارک کے گرم ترین سب وے اسٹیشنز میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں 2025 میں گرمیوں کے دوران اوسط درجہ حرارت 96 ڈگری فارن ہائٹ تک ریکارڈ ہوا۔منصوبے کے تحت پلیٹ فارمز سے اضافی گرمی جذب کرکے اسے زیرِ زمین جیوتھرمل نظام میں محفوظ کیا جائے گا، جسے سردیوں میں قریبی سرکاری عمارتوں کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔حکام کے مطابق یہ امریکا کے کسی ٹرانزٹ نظام میں پہلا تھرمل انرجی نیٹ ورک ہوسکتا ہے۔ فزیبلٹی اسٹڈی کا کنٹریکٹ رواں موسمِ خزاں میں دیا جائے گا، جبکہ ممکنہ طور پر ڈیزائن کا کام 2027 میں شروع ہوگا۔