vosa.tv
Voice of South Asia!

چین میں ویزا فراڈ پر غیر ملکیوں کے داخلے پر 5 سال تک پابندی

0

چین نے ویزا اور سرحدی کارروائی کے دوران غلط معلومات یا جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت 15 ستمبر 2026 سے چینی حکام ایسے غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر ایک سے پانچ سال تک پابندی عائد کرسکیں گے جو ویزا درخواست یا سرحدی جانچ کے دوران جعلی دستاویزات جمع کرائیں یا غلط بیانات دیں۔نئے قواعد کے مطابق ہر معاملے میں پانچ سال کی پابندی لازمی نہیں ہوگی بلکہ متعلقہ حکام کیس کی نوعیت اور حالات کو دیکھتے ہوئے پابندی کی مدت طے کریں گے۔یہ ضابطہ صرف چین سے باہر ویزا درخواست دینے والوں تک محدود نہیں بلکہ چین کے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی راستوں پر داخلے کے وقت غلط معلومات فراہم کرنے والے غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہوسکتا ہے۔حکام کے مطابق جعلی دعوت نامہ، جعلی بینک اسٹیٹمنٹ، فرضی سفری منصوبہ یا سابقہ چین آمد سے متعلق معلومات چھپانا سنگین خلاف ورزی تصور کیا جاسکتا ہے۔تاہم نئے ضوابط میں معمولی غلطی، ہوٹل یا پرواز کی تبدیلی کو خودکار طور پر جعل سازی قرار نہیں دیا گیا۔ ایسے مسافروں کو ضرورت پڑنے پر اپنی سفری معلومات میں تبدیلی کی وضاحت دینا ہوگی۔نئے قوانین کے تحت غیر ملکیوں کو جعلی دعوت نامے یا دستاویزات فراہم کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف بھی جرمانے کی کارروائی کی جاسکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.