vosa.tv
Voice of South Asia!

چین کا مزید ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان

0

چین نے غیر ملکی مسافروں کے لیے ویزا فری انٹری پالیسی کی توسیع اور جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب تک 50 ممالک کے شہریوں کو یکطرفہ ویزا فری داخلے کی سہولت حاصل ہے۔

چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی کے مطابق یہ اقدامات ملک کو دنیا کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ نئے منصوبے کے تحت ای پاسپورٹ اور الیکٹرانک اجازت ناموں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا، مزید اسمارٹ بارڈر چینلز قائم کیے جائیں گے اور ویزا، رہائشی اجازت ناموں اور امیگریشن معاملات کی تمام خدمات مکمل طور پر آن لائن منتقل کی جائیں گی۔55 ممالک کے مسافر 65 داخلی مقامات کے ذریعے 240 گھنٹے تک بغیر ویزا ٹرانزٹ کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔ 2026 کے پہلے 6 ماہ میں چین آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.4 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ مسافر جنوبی کوریا، روس، ملائیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، سنگاپور، امریکا، جاپان، منگولیا اور آسٹریلیا سے آئے۔ حکام کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ ویزا اور داخلے کی پالیسیوں میں نرمی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.