vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ملازمت کے لیے ویزا: اہم شرائط کیا ہیں؟

0

امریکا میں کام کرنے کے لیے صرف ملازمت ملنا کافی نہیں بلکہ مناسب ورک ویزا اور قانونی تقاضے پورے کرنا بھی ضروری ہے۔ عارضی اور مستقل دونوں اقسام کے ورک ویزا دستیاب ہیں جن میں سے بعض مستقبل میں گرین کارڈ کا راستہ بھی ہموار کر سکتے ہیں۔

عارضی ورک ویزا کی 11 اقسام میں سب سے مشہور ایچ-1 بی ویزا خصوصی مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد کے لیے ہے جن کے پاس کم از کم بیچلر ڈگری ہو۔ ایچ-2 اے زرعی مزدوروں، ایچ-2 بی غیر زرعی موسمی کارکنوں، ایل ویزا ایک ہی کمپنی کے ذریعے منتقل ہونے والے ملازمین، او ویزا سائنس اور فنون میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے والوں اور پی ویزا کھلاڑیوں اور فنکاروں کے لیے ہے۔زیادہ تر عارضی ورک ویزا کے لیے امریکی آجر کی اسپانسرشپ ضروری ہے۔ ضروری دستاویزات میں 6 ماہ سے زائد مدت کا کارآمد پاسپورٹ، ڈی ایس-160 فارم، ویزا فیس کا ثبوت اور یو ایس سی آئی ایس کی منظوری کا نوٹس شامل ہیں۔ بنیادی ویزا فیس 205 ڈالر ہے تاہم اضافی فیس بھی لاگو ہو سکتی ہے۔ ورک ویزا ہولڈر کے شریک حیات اور کم عمر بچے بھی عموماً ساتھ جا سکتے ہیں بشرطیکہ مالی استطاعت ثابت کی جائے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ویزا جاری ہونے کے باوجود امریکی کسٹمز افسران ہوائی اڈے پر داخلے کا حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.