امریکی حکام نے 32 ملین ڈالر کے کووڈ ریلیف فنڈ فراڈ کیس میں ایف بی آئی کی "موسٹ وانٹڈ فراڈسٹرز” فہرست میں شامل ملزمہ ایلین ایسکو کو جمیکا سے گرفتار کرکے امریکا منتقل کر دیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 41 سالہ ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی کاروباری دستاویزات، ٹیکس ریکارڈ اور بینک اسٹیٹمنٹس کے ذریعے وفاقی کووڈ ریلیف پروگراموں سے 32 ملین ڈالر سے زائد کی رقم دھوکے سے حاصل کی۔ ملزمہ 2025 میں عدالت میں پیش نہ ہونے کے بعد جمیکا فرار ہوگئی تھی، جہاں وہ جعلی شناخت کے ساتھ رہ رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے، جبکہ ایلین ایسکو اس کیس کی آخری مفرور ملزمہ تھی، جسے اب مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔