نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں قائم کیے جانے والے پانچ نئے سرکاری گروسری اسٹورز پر تازہ پھل، سبزیاں، گوشت، سمندری غذا اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش 30 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔
شہری انتظامیہ کے مطابق اس رعایت سے شہریوں کو اوسطاً 90 ڈالر ماہانہ اور تقریباً ایک ہزار ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی۔ پہلا اسٹور 2027 کے آخر تک برونکس کے علاقے ہنٹس پوائنٹ میں کھولا جائے گا، جبکہ پانچوں بورو میں ایک، ایک اسٹور 2029 تک فعال کر دیا جائے گا۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ 2019 کے بعد ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، اسی لیے شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنے کے لیے 70 ملین ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔