vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں عبدالستار ایدھی  مرحوم  کی دسویں برسی کے موقع پر یادگاری کرکٹ میچ 

0

سعودی عرب کے شہر جدہ میں یونائٹڈ جرنلسٹس فورم جدہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے مایہ ناز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی  مرحوم  کی دسویں برسی کے موقع پر منعقدہ یادگاری کرکٹ میچ میں کے اے ایم سی (KAMC) کرکٹ کلب نے جرنلسٹس کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔ 

جدہ-یہ یادگاری میچ عبدالستار ایدھی  مرحوم  کی انسان دوستی، ایثار، اخوت اور بلاامتیاز خدمتِ خلق کے عظیم مشن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صحافیوں، ڈاکٹروں اور کرکٹ شائقین نے شرکت کی۔KAMC کرکٹ کلب کی قیادت سعودی عرب کے ممتاز کنسلٹنٹ جنرل و سرجیکل آنکولوجی سرجن ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے کی، جبکہ  جرنلسٹس  کرکٹ کلب کے کپتان سینئر صحافی جہانگیر خان تھے۔جرنلسٹ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ اوورز میں  98 رنز کا ہدف دیا جس میں  آصف قاضی  شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے  32 رنز اسکور کی ہے جواب میں  کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی (KAMC) کرکٹ کلب کی ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی ٹرافی اپنے نام کر لیتقریب کے مہمان خصوصی مکہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عثمان نے کہا  کہ کھیل معاشرے میں اتحاد، بھائی چارے، محبت اور مثبت اقدار کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ عبدالستار ایدھی کی یاد میں اس نمائشی میچ کے انعقاد کا مقصد بھی یہی تھا کہ ان کے مشنِ خدمتِ خلق کو نئی نسل تک پہنچایا جائے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کیا جائے۔ آخر میں مہمان خصوصی حاجی عثمان نے وننگ ٹرافی کے ایم سی کرکٹ کے کپتان ڈاکٹر ارشد کو دی- جبکہ رنر اپ ٹرافی جرنلسٹ کرکٹ کلب کے شعیب الطاف ,محمد عدیل اور عاطف علی  نے موصول کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.