vosa.tv
Voice of South Asia!

ہوکل اور بلیک مین کی بڑھتی مہنگائی کے مسئلے پر تنقید

0

نیویارک کے گورنری الیکشن میں ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوکل اور ری پبلکن امیدوار بروس بلیک مین دونوں مہنگائی کے مسئلے پر ایک دوسرے کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، ہوکل انشورنس فراڈ جبکہ بلیک مین بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو بنیاد بنا رہے ہیں۔

 گورنر ہوکل نے جعلی کار حادثات کے ذریعے انشورنس رقم ہتھیانے کے الزام میں 16 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا، اور کہا کہ ریاست میں روزانہ اوسطاً 4 ایسے جعلی حادثات ہوتے ہیں، جن سے انشورنس پریمیم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہوکل کے مطابق اوسط نیویارک شہری سالانہ تقریباً 4 ہزار ڈالر کار انشورنس ادا کرتا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ شرحوں میں شامل ہے، اور انہوں نے رواں سال پریمیم میں 10 فیصد کمی کیلئے قانون سازی بھی کی۔ دوسری جانب بلیک مین نے ہوکل کو بجلی کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ بلیک مین نے کہا کہ وہ صاف توانائی کے اضافی چارجز ختم کرکے، قدرتی گیس کی پیداوار پر پابندیاں اٹھاکر اور ڈیٹا سینٹرز پر عائد پابندی ہٹاکر بجلی کے بل آدھے کردیں گے۔ ہوکل نے بلیک مین کی تجاویز کو غیرحقیقت پسندانہ اور انتہائی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، اور کہا کہ وہ پورے نیویارک میں بڑے ڈیٹا سینٹرز اور فوسل فیول پاور پلانٹس کا تصور نہیں رکھتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.