نیویارک کے میئر زوہران ممدانی اور گوتھم فٹبال کلب نے آئندہ ہفتے ہونے والے دی کوئنز کلاسک میچ کے لیے 15 ڈالر کے رعایتی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر 4 ہزار تک رعایتی ٹکٹ دستیاب ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین خواتین کے اس بڑے فٹبال مقابلے سے لطف اندوز ہوسکیں۔گوتھم فٹبال کلب کا مقابلہ واشنگٹن اسپرٹ سے بدھ کی شب نیویارک کے سٹی فیلڈ میں ہوگا، جبکہ اب تک 34 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور توقع ہے کہ یہ مقابلہ نیویارک میں خواتین کے کسی بھی کھیل کے میچ میں حاضری کا نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔میئر ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ شہر کے بڑے کھیلوں کے مقابلے عام شہریوں کی پہنچ میں ہونے چاہییں، جبکہ گوتھم کلب کی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کے فٹبال کو مزید فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ شائقین کو کھیل سے جوڑنا ہے۔