ناساؤ کاونٹی ری پبلیکن کمیٹی کے چیئر مین کی خدمات کے اعتراف میں تقریب
ساوتھ ایشئن امریکن اسمال بزنس ایسو سی ایشن نے ناساو کاونٹی ری پبلیکن کمیٹی کے چیئر مین جوزف جی کائرو جونیئر کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام کیا۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کاونٹی ایگزیکٹیو اور گورنر نیویارک کے امیدوار بروس بلیک مین کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔
ساوتھ ایشئن امریکن اسمال بزنس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ناساو کاونٹی ری پبلیکن کمیٹی کے چیئر مین جوزف جی کائرو جونیئر کی خدمات کے اعتراف میں لانگ آئی لینڈ میں فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا۔ تقریب کی نظامت کاونٹی کے ڈپٹی اٹارنی شہریار علی کر رہے تھے جنھوں نے مہمانوں کا تعارف کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ری پبلیکن پارٹی کی قیادت میں ناساو کاونٹی نے تمام شعبوں میں غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں ری ناساو کاونٹی میں ری پبلیکن پارٹی کے عہدیدران ، ممبران سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سمیت نمایاں شخصیات ن ے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شرکا سے خطاب میں ناساو کاونٹی ری پبلیکن کمیٹی کے چیئر مین جوزف جی کائرو جونیئر نے خاندانی پس منظر اور تعلیم سے سیاست تک کا سفر بیان کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں آگے بڑھنے اور ترقی کے بے شمار مواقع ہیں لیکن یہ قابلیت کی بنیاد پر ہی ملنے چاہیے۔شرکا نے کاونٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین جو کہ ری پبلیکن پارٹی سےگورنر نیویارک کے بھی امیدوار ہیں ان کے لیے فنڈنگ بھی کی اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انتخابات میں ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔اس موقع پر نا ساو کاونٹی میں ری پبلیکن پارٹی کے عہدیداران نے بھی اظہارِ خیال کیا۔تقریب کے اختتام سے قبل ساوتھ ایشئن امریکن اسمال بزنس ایسو سی ایشن نے ناساو کاونٹی ری پبلیکن کمیٹی کے چیئر مین جوزف جی کائرو جونیئر کو ان کی خدمات پر شیلڈ بھی پیش کی۔فنڈ ریزنگ ایونٹ کے آخر میں قوالی کی محفل بھی سجی جس میں قوالوں نے اپنے کلام سنا کر سماں باندھ دیا۔