vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر 23 لاکھ ڈالر سے زائد کی ریکوری

0

نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار کمپنیوں کے خلاف تصفیے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 2.3 ملین ڈالر سے زائد رقم متاثرہ کارکنوں کو واپس دلائی جائے گی۔

اس کارروائی سے شہر بھر کے 1,600 سے زائد کارکن مستفید ہوں گے۔حکام کے مطابق ان کمپنیوں نے نیویارک کے فیئر ورک ویک اور پروٹیکٹڈ ٹائم آف قوانین کی خلاف ورزی کی۔ کمپنیوں کو مجموعی طور پر 2.1 ملین ڈالر سے زائد بطور معاوضہ کارکنوں کو ادا کرنے اور 2 لاکھ 18 ہزار ڈالر سے زائد سول جرمانے اور دیگر اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔ ممدانی انتظامیہ کے قیام کے بعد اب تک کارکنوں کے لیے 10.1 ملین ڈالر سے زائد کی رقوم واپس حاصل کی جا چکی ہیں۔سب سے بڑا جرمانہ وال گرینز پر عائد کیا گیا، جو بروکلین کی تین شاخوں کے 570 سے زائد ملازمین کو 1.6 ملین ڈالر سے زائد ادا کرے گی۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ کمپنی نے ملازمین کو ڈیوٹی شیڈول 72 گھنٹے پہلے فراہم نہیں کیے، اضافی اوقات کار مناسب پیشگی اطلاع یا رضامندی کے بغیر کروائے اور دیگر لیبر قوانین کی بھی خلاف ورزیاں کیں۔آل اسٹار سیکیورٹی اینڈ کنسلٹنگ کو 900 سے زائد کارکنوں کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر، کیل زی ڈونیا کو 50 سے زائد ملازمین کے لیے 1 لاکھ 54 ہزار ڈالر جبکہ کن شپ کافی کو کوئنز کی تین برانچوں کے 90 سے زائد کارکنوں کے لیے 67 ہزار ڈالر سے زائد ادا کرنے ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.