vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کا 250واں یومِ آزادی، پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے کے زیر اہتمام  جشن

0

امریکی آزادی کے  دو سو پچاس ویں  سالگرہ پر  پاکستانی امریکن کمیونٹی آ ف یو ایس اے کے زیر اہتمام  بھرپور انداز میں جشن منایا گیا۔آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا۔مختلف انواع و اقسا م کے پکوان سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور  کیک بھی کاٹا  گیا۔

امریکا کا 250 واں یوم ِ آزادی  پاکستانی امریکن کمیونٹی نے بھی   بھرپور انداز میں  منایا ۔ پیک  یو ایس اے کے جنرل سیکریٹری  عاصم ملک  کی  ہکس  وِل میں واقع  رہائش گاہ  پر  یومِ آزادی کے  جشن پ میں پوری کمیونٹی اکھٹی ہوگئی،شانداز آتش بازی   سے آسمان  رنگین ہوگیا۔یومِ آزادی کے جشن میں  پیک یو ایس اے   اور لانگ آئی لینڈ یونائیٹیڈ  کی ٹیم سمیت  کمیونٹی  کی کاروباری و سماجی شخصیت  سیف ناگرا ،محمد آصف سمیت دیگر  بھی موجود تھے۔ اس موقع تقریب کے میزبان اور پیک یو ایس اے کے جنرل سیکریٹری عاصم  ملک  نے تمام مہمانوں سے ان کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا جبکہ  تنظیم کے پریذیڈنٹ ہمایوں شیخ کا کہنا تھا کہ  آج  کی یہ تقریب  ہمیشہ یاد گار رہے گی۔بہترین انتظامات   کے ساتھ امریکی  یومِ آزادی کی  یہ تقریب  میلے کا سماں پیش کررہی تھی۔ ناساو کاونٹی ایگزیکٹیو کے سینئر ایڈوائزر  چودھری  اکرم اور ایشئن امریکن افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی کا کہنا تھا کہ ایسی  تقریبات کا انعقاد  بہت ضروری ہے کہ تاکہ ہماری نئی  نسل 4 جولائی کی   تاریخی اہمیت کو سمجھ سکے ۔تقریب  میں شریک مہمانوں کے لیے شیرزای برادارز اور  عاصم ملک کےمشترکہ  بار بی کیو سیٹ اپ   پر مختلف انواع و اقسام کے  کھانے لائیو تیار کئے گئے جس سے جشن کا  لطف دوبالا ہوگیا،  اس موقع  پر ہمایوں صفدر اور  اقرا نے  امریکی یومِ آزادی کی مبارکباد دی  ۔آخر میں امریکی  یوم ِ آزادی  کی منابست سے  تیار کرائے  گے  خوبصورت   اور خصوصی   کیک   کاٹا گیا اور مہمانوں کو بھی پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.