اقوام متحدہ کے رضاکار پروگرام یو این وی نے ہیومن ریسورسز سیکشن میں کمیونیکیشنز انٹرن کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
یہ چھ ماہ کی فل ٹائم، ریموٹ انٹرن شپ ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کو بین الاقوامی سطح پر عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ درخواستیں 9 جولائی 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔یہ انٹرن شپ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ منتخب امیدوار اقوام متحدہ کے رضاکاروں کے لیے تربیتی پروگراموں کی تشہیر، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، سوشل میڈیا مینجمنٹ، نیوز لیٹرز، گرافکس، ای کیمپس پلیٹ فارم کی اپ ڈیٹس، آؤٹ ریچ مہمات اور کمیونیکیشنز کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے جیسے امور میں معاونت کریں گے۔درخواست دینے کے لیے امیدوار کا پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں زیر تعلیم ہونا، بیچلر کے آخری سال میں ہونا، یا گزشتہ ایک سال کے دوران گریجویشن مکمل کرنا ضروری ہے۔ کمیونیکیشن، مارکیٹنگ، جرنلزم، انٹرنیشنل ریلیشنز، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ یا متعلقہ شعبوں کے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ انگریزی زبان پر مکمل عبور لازمی ہے جبکہ عربی، چینی، فرانسیسی، روسی یا ہسپانوی زبان جاننے والے امیدواروں کو اضافی ترجیح حاصل ہوگی۔منتخب انٹرنز کو انٹرن شپ پالیسی کے مطابق ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔