vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں گرین کارڈ کے نئے قوانین؟ پیشہ وراورہنرمندغیرملکی متاثرہوسکتےہیں

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی حکومت گرین کارڈ حاصل کرنے کے طریقۂ کار میں کچھ تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔ ان تبدیلیوں کا اثر خاص طور پر ان لوگوں پر پڑ سکتا ہے جو کسی امریکی کمپنی کے ذریعے گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ امریکہ میں گرین کارڈ حاصل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ امریکی حکومت گرین کارڈ کے طریقۂ کار میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے. امریکہ میں بہت سے غیر ملکی شہری کمپنیوں میں کام کرتے ہیں اور وہیں مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس کے لیے ایک طریقہ پرم کہلاتا ہے۔اس طریقے کے تحت امریکی کمپنی کو پہلے یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اسے مطلوبہ کام کے لیے کوئی مناسب امریکی کارکن نہیں ملا۔

اس کے بعد کمپنی غیر ملکی ملازم کے گرین کارڈ کے لیے اگلا مرحلہ شروع کر سکتی ہے۔اب امریکی محکمۂ محنت اس طریقۂ کار میں تبدیلیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ان تبدیلیوں میں کمپنیوں کے لیے امریکی کارکنوں کی تلاش کا عمل مزید واضح اور سخت بنانے، بھرتی کا ریکارڈ محفوظ رکھنے اور ملازمین کی حالیہ برطرفیوں کی جانچ جیسے معاملات شامل ہو سکتے ہیں۔اگر یہ تبدیلیاں نافذ ہو جاتی ہیں تو امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کے لیے کمپنی کے ذریعے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل زیادہ مشکل اور طویل ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر وہ لوگ جو ای بیـ2اور ای بی ـ3کیٹیگری کے تحت گرین کارڈ کے منتظر ہیں، انہیں اس معاملے پر نظر رکھنی چاہیے۔اس کے علاوہ ایچ ـون بی ویزے پر کام کرنے والے افراد کے لیے تنخواہوں کے قواعد میں تبدیلی کی ایک الگ تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ اگر یہ منظور ہو جاتی ہے تو کمپنیوں کو غیر ملکی ملازمین کو زیادہ تنخواہ دینا پڑ سکتی ہے۔ابھی یہ نئے قوانین نافذ نہیں ہوئے۔ یہ مجوزہ تبدیلیاں ہیں۔ یعنی حکومت ان پر غور کر رہی ہے اور حتمی منظوری کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ اصل قوانین کیا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.