vosa.tv
Voice of South Asia!

یونیورسٹی آف کیمبرج میں مکمل فنڈڈ گیٹس کیمبرج اسکالرشپ

0

گیٹس کیمبرج ٹرسٹ نے برطانیہ سے باہر کے نمایاں بین الاقوامی طلبہ کے لیے گیٹس کیمبرج اسکالرشپ پروگرام کے تحت مکمل فنڈڈ پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے ہر سال تقریباً 80 طلبہ کو یونیورسٹی آف کیمبرج میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔اسکالرشپ کے تحت یونیورسٹی کی مکمل فیس، رہائشی اخراجات، کورس کے آغاز اور اختتام پر اکانومی کلاس ہوائی ٹکٹ، ویزا فیس اور امیگریشن ہیلتھ سرچارج ادا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں، کانفرنسوں، فیلڈ ورک، بچوں کے اخراجات، اور غیر متوقع مالی مشکلات کے لیے بھی اضافی مالی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔ پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے چار سال تک فنڈنگ دستیاب ہوگی۔درخواست گزاروں کا انتخاب چار بنیادی معیار پر کیا جائے گا، جن میں غیرمعمولی تعلیمی صلاحیت، منتخب کورس کے لیے مضبوط جواز، دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کا عزم اور قائدانہ صلاحیت شامل ہیں۔ یہ اسکالرشپ یونیورسٹی آف کیمبرج میں دستیاب کسی بھی پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ درخواستیں ہر سال یونیورسٹی میں داخلے کے عمل کے ساتھ جمع کرائی جاتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.