vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پہلی بار کرایہ فریز، 20 لاکھ سے زائد کرایہ داروں کو بڑا ریلیف

0

نیویارک سٹی کے رینٹ گائیڈ لائنز بورڈ نے پہلی مرتبہ ایک سال اور دو سال دونوں مدت کے کرایہ مستحکم (Rent-Stabilized) اپارٹمنٹس کے کرایوں میں اضافے کو فریز کرنے کے حق میں 7-1 سے ووٹ دے دیا۔

میئر ممدانی کے مطابق اس فیصلے سے شہر کے 20 لاکھ سے زائد رہائشی مستفید ہوں گے اور یہ یکم اکتوبر 2026 سے 30 ستمبر 2027 کے درمیان شروع ہونے والے ایک اور دو سالہ لیز معاہدوں پر لاگو ہوگا۔ 2020 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کرایہ فریز کیا گیا ہے، جبکہ دو سالہ لیز کے لیے ایسا فیصلہ شہر کی تاریخ میں پہلی بار کیا گیا ہے۔میئر زوہران ممدانی نے اس فیصلے کو کرایہ داروں کی "تاریخی فتح” قرار دیتے ہوئے کہا کہ رینٹ گائیڈ لائنز بورڈ نے مالی اعداد و شمار، کرایہ داروں کی ادائیگی کی صلاحیت، بڑھتی مہنگائی اور عمارتوں کے اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ دوسری جانب چھوٹے جائیداد مالکان کی تنظیم اور ریئل اسٹیٹ بورڈ آف نیویارک (REBNY) نے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرایہ فریز ہونے سے بڑھتے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جائے گا۔ادھر کرایہ داروں اور ہاؤسنگ تنظیموں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.