vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں امیگریشن افسران کے باڈی کیمروں سےمتعلق اہم فیصلہ، خودکارنظام کی سفارش مسترد

0


نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن افسران کے باڈی کیمروں کو خودکار طور پر فعال کرنے کی سفارش مسترد کر دی۔

امریکہ میں امیگریشن افسران کی کارروائیوں میں شفافیت اور جواب دہی سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن افسران کے باڈی کیمروں کو خودکار طور پر فعال کرنے کی سفارش مسترد کر دی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، امریکی حکومتی نگران ادارے، گورنمنٹ اکاؤنٹیبلٹی آفس، نے سفارش کی تھی کہ جب امیگریشن افسر اپنا ہتھیار نکالے یا گاڑی کا سائرن فعال کرے تو اس کا باڈی کیمرہ خود بخود ریکارڈنگ شروع کر دے۔

ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ، اور کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن، کو اپنے باڈی کیمروں کے انتظام اور استعمال کے طریقۂ کار میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں اداروں نے اپنے کیمروں کے پروگرام سے متعلق منصوبوں کو بالترتیب 2024 اور 2022 کے بعد اپ ڈیٹ نہیں کیا۔گورنمنٹ اکاؤنٹیبلٹی آفس کا کہنا ہے کہ کیمروں کو خودکار طور پر فعال کرنے سے افسران کی کارروائیوں میں شفافیت، جواب دہی اور عوامی اعتماد کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔تاہم، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اس سفارش سے اتفاق نہیں کیا۔

 حکام کے مطابق، خودکار نظام معمول کی نقل و حرکت کے دوران غلطی سے ریکارڈنگ شروع کر سکتا ہے، جس سے مخبرین، متاثرین یا احتجاج کرنے والے شہریوں کی حساس معلومات اور نجی گفتگو ریکارڈ ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ترجمان کے مطابق، آئی سی ای نے تمام افسران اور ایجنٹس کو باڈی کیمرے فراہم کرنے کے لیے آلات حاصل کر لیے ہیں، جبکہ ان کے استعمال سے متعلق تربیت ابھی جاری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.