vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ: ایران کے 70 فیصد بیلسٹک میزائل اب بھی محفوظ

0

واشنگٹن پوسٹ نے ایک خفیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شدید امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران اپنے تقریباً 70 فیصد بیلسٹک میزائل اور 75 فیصد موبائل لانچرز محفوظ رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایران نے بعض زیرِ زمین میزائل تنصیبات کو دوبارہ فعال کر دیا ہے جبکہ تباہ شدہ میزائلوں کی مرمت اور نئے ہتھیاروں کی تیاری بھی جاری ہے۔امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے نے امریکی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کم از کم تین سے چار ماہ تک امریکی بحری ناکہ بندی کا مقابلہ کر سکتا ہے، جس کے بعد ہی اسے سنگین معاشی دباؤ کا سامنا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران متبادل راستوں سے تیل کی ترسیل کے امکانات پر بھی غور کر رہا ہے، جن میں وسطی ایشیا کے زمینی راستے شامل ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں دعویٰ کیا کہ ایران کے زیادہ تر میزائل تباہ ہو چکے ہیں اور اس کی عسکری صلاحیت محدود رہ گئی ہے۔ تاہم خفیہ انٹیلی جنس تجزیوں میں صورت حال کو زیادہ پیچیدہ اور محتاط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے پہلے ایران کے پاس تقریباً 2500 بیلسٹک میزائل اور ہزاروں ڈرون موجود تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کم لاگت ایرانی ڈرون آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور تیل کی ترسیل کے لیے مسلسل خطرہ بن سکتے ہیں، کیونکہ ایک محدود حملہ بھی عالمی انشورنس اور تیل مارکیٹ کو متاثر کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.