vosa.tv
Voice of South Asia!

اٹلی میں مکمل فنڈڈ ریسرچ اسکالرشپس 2027 کا اعلان

0

یونیورسٹی آف پاویا نے CICOPS اسکالرشپس 2027 کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جو ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والے محققین کے لیے ایک اہم اور مکمل فنڈڈ ریسرچ موقع ہے۔ 

اس پروگرام کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ تحقیق کے ذریعے نئے علمی روابط قائم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے محققین کو 4 سے 12 ہفتوں کے لیے اٹلی کی یونیورسٹی آف پاویا میں تحقیق کا موقع دیا جائے گا۔ مجموعی طور پر صرف 8 اسکالرشپس دی جائیں گی۔درخواست دینے کے لیے امیدوار کا کسی ترقی پذیر ملک میں مقیم ہونا ضروری ہے اور اس کے پاس پی ایچ ڈی یا اس کے مساوی ڈگری ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کو کسی یونیورسٹی یا تحقیقی ادارے میں کم از کم دو سال کا تدریسی یا تحقیقی تجربہ بھی ہونا چاہیے، جبکہ کم از کم دو سائنسی تحقیقی اشاعتیں بھی ضروری ہیں۔درخواست کا اہم حصہ یونیورسٹی آف پاویا کے کسی پروفیسر سے دعوت نامہ (انویٹیشن لیٹر) حاصل کرنا ہے۔ اس کے بغیر کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ امیدواروں کو پہلے ممکنہ سپروائزر سے براہ راست رابطہ کرنا ہوگا اور پھر مکمل درخواست آن لائن جمع کروانی ہوگی۔درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نامکمل یا بغیر دعوت نامے کے درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.