vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی میں سنیپ صارفین کے لیے تازہ پھل اور سبزیوں کی خریداری پر 40 فیصد اضافہ

0

 نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2027 سے سنیپ بینیفٹس حاصل کرنے والے شہریوں کو فارمرز مارکیٹس سے تازہ پھل اور سبزیاں خریدنے پر روزانہ ملنے والی رقم میں 40 فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔

 میئر آفس کے مطابق ہیلتھ بکس پروگرام کے تحت روزانہ کی حد 10 ڈالر سے بڑھا کر 14 ڈالر کی جا رہی ہے، جس سے شہر بھر کی 100 سے زائد فارمرز مارکیٹس اور فارم اسٹینڈز پر سنیپ صارفین کو اضافی مدد ملے گی۔ موجودہ پروگرام میں سنیپ بینیفٹس سے خرچ کی جانے والی ہر 2 ڈالر کی رقم پر 2 ڈالر کے ہیلتھ بکس کوپن دیے جاتے ہیں، جو تازہ پھل اور سبزیاں خریدنے میں استعمال ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 2027 میں تقریباً 2.3 ملین ڈالر کے ہیلتھ بکس تقسیم کیے جائیں گے۔پروگرام کے لیے رقم شہر کے فنڈز اور گس شوماکر نیوٹریشن انسینٹیو پروگرام کے تحت 5.7 ملین ڈالر کی نئی وفاقی گرانٹ سے فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں تقریباً 2.6 ملین بالغ نیویارکرز، یعنی 40 فیصد، غذائی عدم تحفظ کے خطرے سے دوچار تھے، جبکہ 2021 میں یہ تعداد 2.2 ملین تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خطرے سے دوچار 78 فیصد بالغ افراد کو متوازن خوراک خریدنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ ہیلتھ بکس پروگرام 2005 سے جاری ہے اور اب تک 20 ملین ڈالر سے زائد کی ترغیبی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.