عالمی سطح پر نوجوان رہنماؤں کے لیے ایک اہم موقع سامنے آیا ہے جہاں “آئی سی ایم ایم ینگ لیڈرز اسکالرشپ 2026” کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
یہ مکمل فنڈڈ پروگرام ماحولیات، پائیداری اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔یہ اسکالرشپ “ون ینگ ورلڈ” اور “انٹرنیشنل کونسل آن مائننگ اینڈ میٹلز” کے اشتراک سے دی جا رہی ہے، جس کا مقصد ایسے نوجوانوں کو آگے لانا ہے جو ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع اور سماجی ترقی جیسے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔منتخب امیدواروں کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں 3 سے 6 نومبر 2026 تک منعقد ہونے والے عالمی سمٹ میں شرکت کا موقع ملے گا، جس کے تمام اخراجات پروگرام کے تحت ادا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شرکاء کو عالمی ماہرین سے ملاقات، رہنمائی، تربیت اور ایک بین الاقوامی نیٹ ورک تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ انتخاب کے عمل میں دستاویزات، حوالہ جات، ویڈیو پریزنٹیشن اور انٹرویو شامل ہو سکتے ہیں۔