vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی شہری نے عالمی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کر لیا

0

امریکا میں ایک پاکستانی شہری نے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے کا جرم قبول کر لیا ہے، جو جعلی فلم پروڈکشن کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر امریکا پہنچاتا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ عباس علی حیدر نے دو جعلی کمپنیاں قائم کر رکھی تھیں، جن کے ذریعے 2019 سے 2023 کے دوران پاکستانی شہریوں کے لیے دھوکہ دہی سے ویزے حاصل کیے گئے۔ ان افراد کو ایکواڈور، کیوبا اور کولمبیا بھیجا جاتا تھا، جہاں سے انہیں امریکی سرحد تک پہنچا کر غیر قانونی طور پر داخل کروایا جاتا تھا۔ ہر فرد سے اس مقصد کے لیے 40 ہزار ڈالر تک وصول کیے جاتے تھے۔ملزم کو جولائی 2025 میں میکسیکو سے امریکا منتقل کیا گیا، جہاں اس نے عدالت میں جرم کا اعتراف کر لیا۔ اسے کم از کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ سزا کا حتمی فیصلہ عدالت 30 جولائی کو سنائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.