vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ کا بڑا حصہ اسرائیلی کنٹرول میں، نئے نقشوں نے خوف کی لہر دوڑا دی

0

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ نئے نقشوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ علاقے کا بڑا حصہ اب فوجی نگرانی یا کنٹرول میں آ چکا ہے، جس سے بے گھر فلسطینیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق تقریباً دو تہائی غزہ اب مختلف سطح پر اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ان نقشوں میں ایک نئی نارنجی حد بندی دکھائی گئی ہے، جس نے پہلے سے موجود فوجی حدود کو مزید وسیع کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی ایک محدود علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیے بھی نقل و حرکت مزید مشکل ہو گئی ہے۔اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی اور امدادی کاموں کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاہم مقامی آبادی اور ماہرین اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کے مطابق یہ حکمت عملی فلسطینیوں کو مزید تنگ علاقوں میں محدود کرنے اور ممکنہ طور پر مستقل کنٹرول قائم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے بھی حالیہ بیان میں تسلیم کیا ہے کہ غزہ کے نصف سے زائد حصے پر کنٹرول قائم ہو چکا ہے۔ دوسری جانب طبی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی سینکڑوں فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ کون سا علاقہ محفوظ ہے، کیونکہ حدود مسلسل بدل رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ غیر یقینی صورتحال نہ صرف عام شہریوں بلکہ امدادی اداروں کے لیے بھی بڑے چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.